چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 21:46

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کے 22 ویںوزیر اعظم کے طورپر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

چین سے اپنے خصوسی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے پاکستان میںایک نئے دور آغاز ہوگا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی حکومت نہ صرف ملک میں عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی بلکہ صوبوں کے مابین بہتر رابطوں کے ذریعے وفا ق کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں