عمران خان وزیر اعظم منتخب ،ْ پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مٹھائی تقسیم کی

جمعہ 17 اگست 2018 21:46

عمران خان وزیر اعظم منتخب ،ْ پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مٹھائی تقسیم کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی پارلیمنٹ کے باہر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 3 بجے شروع ہونا تھا، تاہم اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ساڑھے 4 بجے شروع ہوا۔اجلاس کے دور ان پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 176ووٹ کے ساتھ نئے قائد ایوان منتخب ہوئے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں