عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا

22 رنز سے ورلڈکپ کا فاتح 22 سال کی جدوجہد کے بعد پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 19:22

عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء ) :عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا۔ 22 رنز سے ورلڈکپ کا فاتح 22 سال کی جدوجہد کے بعد پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم بن گیا۔تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔عمران خان آج ملک کے 22ویں وزیر اعظم بن چکے ہیں۔عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ خوش نصیبی کی علامت بن گیا۔

عمران خان کی زندگی سے 22 کا ہندسہ ایک پر اسرار میل رکھتا ہے۔عمران خان نے 1970 میں اپنے کرکٹ کئیر ئیر کا آغاز کیا اور 1992 تک کرکٹ کھیلی یوں عمران خان نے 22 سال کرکٹ کھیلی اور 22 سال بعد پاکستان کو ورلڈ چمپئین بنایا۔ورلڈ کپ کے حتمی مقابلے میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی۔1996میں سیاست کی دنیا میں قدم رکھا 22 سال پاکستانی عوام کے لیے جدوجہد کی اور یوں آج کا تاریخی دن بھی دیکھنے کو آیا جب 22 رنز سے ورلڈکپ کا فاتح 22 سال کی جدوجہد کے بعد پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم بن گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں