اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت خواتین اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ..

سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت خواتین اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس

, سپیکر قومی اسمبلی کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کو قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خواتین اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں قومی اسمبلی کی کاروائی کو خوش اسلوبی سے آئینی انداز میں چلانے پر مشاورت کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خواتین اراکین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور 14ویں قومی اسمبلی میں خواتین اراکین کی جانب سے ایوان کی کاروائی میں جس بھر پور انداز میں حصہ لیاگیا وہ قابل ستائش ہے سپیکر نے خواتین اراکین کو قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی کاروائی کو ایوان مکمل غیر جانب داری سے چلایا جائے گا اور بغیر کسی امتیاز اور جماعتی وابستگی کے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

(خبر جاری ہے)

سپیکر نے اس موقع پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میںبطور سپیکر اپنے تجربات کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خواتین کا کس نے قانون سازی کے عمل میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور خواتین اراکین کی حاضری اوراسمبلی کی کاروائی میں گہری دلچسپی کے باعث ریکارڈ قانون سازی ممکن ہو سکی ۔

انہوں نے خواتین اراکین کو مساوی حقوق اور اختیارات دینے اور گھریلو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے تر جیح بنیادوں پر قانون سازی عمل میں لانے کا یقین دلایا ۔سپیکر نے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔ خواتین اراکین قومی اسمبلی نے اسد قیصر کوقومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ان کی صلاحیتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔انہوں نے سپیکر کو ایوان کی کاروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کی خواتین اراکین قومی اسمبلی نے شر کت کی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں