عمران خان کے وزیر ا عظم منتخب ہونے پر پی ٹی آئی یو سی پھلگراں ،ملپور ، بری امام کے ورکروں کا خصوصی اجلاس

اپنے قائد عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی

جمعہ 17 اگست 2018 22:10

عمران خان کے وزیر ا عظم منتخب ہونے پر پی ٹی آئی یو سی پھلگراں ،ملپور ، بری امام کے ورکروں کا خصوصی اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کا 22 ویں وزیراعظم منتخب ہونے پر پی ٹی آئی یو سی پھلگراں ،ملپور ، بری امام کے ورکروں کا خصوصی اجلاس علی بخاری کی رہائشگاہ پر منعقدہ منعقدہ ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں ان نے اپنے قائد عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے قائدعمران خان پاکستان کو دینا کا بہترین ملک بنائے گے جہاں پر غریب عوام کو انصاف اور ان کے حقوق ملیں گے۔

اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ این اے 53 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے بہترین ورکر اور اسلام آباد کے رہائشی علی بخاری کو پارٹی ٹکٹ دیں تاکہ علی بخاری این اے 53 کی سیٹ جیت کر تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے ساتھ قدم با قدم ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں