سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیٹیاں بجانے والے شخص کو مہمانوں کی گیلری سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا

جمعہ 17 اگست 2018 22:10

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیٹیاں بجانے والے شخص کو مہمانوں کی گیلری سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیٹیاں بجانے والے شخص کو مہمانوں کی گیلری سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے احتجاج اور نعرے بازی کے دوران مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھے مہمانوں نے بھی نعرے بازی کی۔ اس دوران کسی مہمان نے بار بار سیٹیاں بجائیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے سیٹیاں بجانے والے شخص کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں