بلاول بھٹو کا دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

عمران خان پورے پاکستان کاوزیراعظم ہے،عمران خان نے جنہیں بھیڑ بکریاں، گدھے اورزندہ لاشیں قرار دیا ان کے بھی وزیراعظم ہیں،مجھے یقین ہے کہ خاں صاحب نفرت انگیز تقاریر سے گریز کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاقومی اسمبلی میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 اگست 2018 19:51

بلاول بھٹو کا دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کاوزیراعظم ہے،عمران خان نے جنہیں بھیڑ بکریاں، گدھے اورزندہ لاشیں قرار دیا ان کے بھی وزیراعظم ہیں،مجھے یقین ہے کہ خاں صاحب نفرت انگیز تقاریر سے گریز کریں گے،سب کوساتھ لیکر چلیں گے،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ایوان میں دو بڑی جماعتوں کے رویے نے قوم کومایوس کیا۔آج سرکاری بنچوں سے بھی احتجاج کیا گیا۔ایوان میں ہونے والے تماشے کو قوم نے پسند نہیں کیا۔پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کا رکن بننے پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی عوام کی امنگوں کا گہوارہ ہے۔تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر ایوان کا وقار بلند کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہارون بلور، سراج رئیسانی کی قربانی کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے الیکشن کے دن 30شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے الیکشن میں دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اسپیکر تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر ایوان کوچلائیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کردیا۔الیکشن پرتحفظات کے باوجود جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔2018ء کے انتخابات میں دھاندلی سے بھی ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔الیکشن میں سب کوبرابری کے مواقع نہیں دیے گئے۔انتخابی نتائج کو روکا گیا۔انتخابی نتائج بعض حلقوں میں 2گھنٹے اور بعض حلقوں میں 3گھنٹے نتائج روکے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔پیپلزپارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ تھا کہ میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کرنا پسند کروں گا۔پاکستانی معیشت کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔عمران خان نے پانی کا مسئلہ اور عوامی مسائل بھی حل کرنے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی محاذ پرتنہائی کا شکار ہے لہذا عمران خان کسی مخصوص کا وزیراعظم نہیں بلکہ پورے پاکستان کاوزیراعظم ہے۔

عمران خان نے جنہیں بھیڑ بکریاں، گدھے اورزندہ لاشیں قرار دیا ان کے بھی وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خاں صاحب ماضٰ کی طرح نفرت انگیز تقریر سے گریز کریں گے۔اور پورے پاکستان کوساتھ لیکر چلیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں