آصف زر داری غیر حاضر رہے ،ْ بلاول کی آمد ،ْ ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے

جمعہ 17 اگست 2018 22:47

آصف زر داری غیر حاضر رہے ،ْ بلاول کی آمد ،ْ ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زر داری کی ایوان میں آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قومی اسمبلی میں آئے ۔بلاول بھٹو زر داری جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے تو پیپلز پارٹی کے حامیوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے جبکہ شگفتہ جمانی نے خود بھی نعرے لگوائے جبکہ رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری اجلاس سے غیر حاضر رہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں