عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ملالہ یوسف زئی کی مبارکباد

امید ہے عمران خان کی حکومت 100د ن کے پروگرام کے مطابق لاکھوں لڑکیوں کو مفت اور بہترین تعلیم فراہم کر نے کیلئے اقدامات کرینگے ،ْ ملالہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:57

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ملالہ یوسف زئی کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ملالہ یوسف زئی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے عمران خان کی حکومت 100د ن کے پروگرام کے مطابق لاکھوں لڑکیوں کو مفت اور بہترین تعلیم فراہم کر نے کیلئے اقدامات کرینگے ۔ ملایہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ نو منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات میں جیت پر بہت مبارک ہو۔

عمران خان کی پاکستان کو خوشحال اور پرامن بنانے، اور بچوں کی تعلیم سے متعلق ان کی خواہش سے میں بہت پرامید ہوں۔پی ٹی آئی کے پہلے 100 دن کے منصوبے میں تعلیم پر توجہ کے حوالے سے امید کرتی ہوں کہ عمران خان وفاقی، صوبائی اور قانون ساز حکومتوں اور سول سوسائٹی کی مدد سے 1 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی لڑکیوں کیلئے محفوظ، مفت اور بہترین تعلیم کا بندوبست کریں گے۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کہ پاکستان ایک دن تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہو گا، جہاں تمام بچوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل اور ملک و قوم کی بہتری میں کردار ادا کرنے کیلئے تعلیم میسر ہو گی۔ میرا یقین ہے کہ یہ سب کچھ اس حکومت کیساتھ شروع کیا جا سکتا ہے اور میں اس نیک مقصد کیلئے عمران خان کیساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں