نئے پاکستان کیلئے پر امید،ایوان میں بلوچستان کے مسائل کو بھر پور طریقے سے اٹھایا جائے گا،شاہ زین بگٹی

جمعہ 17 اگست 2018 23:18

نئے پاکستان کیلئے پر امید،ایوان میں بلوچستان کے مسائل کو بھر پور طریقے سے اٹھایا جائے گا،شاہ زین بگٹی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کیلئے پرامید ہیں،عمران خان کیے گئے عدوں کو ضرور پورا کریں گے،حکومت کو تھوڑا وقت تو دیں سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان سنجیدہ ہیں،صوبے کے مسائل کو ایوان کے اندربھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا،بلوچ عوام کو نئی حکومت سے توقعات ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں