گیلری میں موجود پی ٹی آئی کے کارکن لیگی خواتین اراکین کو شرمناک گالیاں دیتے رہے ،ْاحسن اقبال

جمعہ 17 اگست 2018 23:25

گیلری میں موجود پی ٹی آئی کے کارکن لیگی خواتین اراکین کو شرمناک گالیاں دیتے رہے ،ْاحسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ گیلری میں موجود پی ٹی آئی کے کارکن لیگی خواتین اراکین کو شرمناک گالیاں دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین اراکین اسمبلی کو شرمناک گالیاں دیتے رہے۔‘‘

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں