پی ٹی آئی کی نو منتخب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی، چوہدری محمد سرور

جمعہ 17 اگست 2018 23:58

پی ٹی آئی کی نو منتخب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی، چوہدری محمد سرور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نو منتخب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے، عمران خان نے ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے اکثریتی ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک سے کرپشن کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنائے گی اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو گا۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قانون ہر شخص کے لیے برابر ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے جو ملک میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں