تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے

پہلے شیروانی بھولے پھر شناختی کارڈ بھول آئے اور آج راستہ بھول گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 21:42

تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء) :تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے۔ پہلے شیروانی بھولے پھر شناختی کارڈ بھول آئے اور آج راستہ بھول گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان آج اکثریتی پارٹی کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہ اسمبلی میں 13 اگست کو بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے آئے۔15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آئے اور آج وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آئے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان تیسری مرتبہ ایوان میں آئے اور تینوں دن کچھ نہ کچھ بھول گئے۔پہلے دن آئے تو اپنی واسکٹ بھول آئے جس کے بعد تصویر کھنچوانے کے لیے اسمبلی کے ملازم سے واسکٹ ادھار لی۔15 اگست کو سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے آئے تو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنا شناختی کارڈ گھر بھول آئے لیکن پولنگ ایجنٹس کی رضامندی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

آج آئے تو اسمبلی کا راستہ بھول گئے۔ایک صحافی نے عمران خان کو غلط راستے پر جاتے دیکھاتو پوچھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔جواب ملنے پر اس صحافی نے نشاندہی کی کہ وہ غلط راستے پر جارہے ہیں جس کے بعد وہ راستہ پوچھتے رہے اور صحافی انہیں راستہ بتاتے رہے ۔یوں عمران خان نے تین دن اسمبلی آکر تینوں دن کچھ نہ کچھ بھول جانے کی روایت قائم رکھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں