عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب نامزد کردیا
سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک غریب علاقے سے ہے، اور وہ خود غربت دیکھ چکے ہیں۔ عثمان گزدار بخوبی جانتے ہیں کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کے مسائل کیا ہیں۔ سردار عثمان پاکستان کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔ انشاء اللہ ہماری نچلے طبقے کو اٹھانے سے متعلق جو ویژن ہے اس ویژن کو پورا کرنے میں عثمان بزدار جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے: وزیراعظم عمران خان
محمد علی جمعہ 17 اگست 2018 21:50
(جاری ہے)
عثمان بزدار بخوبی جانتے ہیں کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کے مسائل کیا ہیں۔ سردار عثمان پاکستان کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔
انشاء اللہ ہماری نچلے طبقے کو اٹھانے سے متعلق جو ویژن ہے اس ویژن کو پورا کرنے میں عثمان بزدار جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختوںخواہ میں فتح حاصل کرنے کے علاوہ پنجاب میں متاثر کن کامیابی حاصل کی۔ تحریک اںصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج میں پنجاب میں مقابلہ برابر رہا تھا۔ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 123 جبکہ مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی کی 129 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی تھی۔ تاہم بعد ازاں آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ جبکہ مسلم لیگ ق کی حمایت کے باعث تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر جبکہ تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب کر لیے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان گدار کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سردار عثمان گزدار کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کا انتخاب پیر کے روز شیڈول اجلاس میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان احمد خان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے طور پر نامزد کردیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت کا ملیریا کے ..
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم