آج کا دن پوری قوم کے لئے خوشی کا دن ہے‘قوم کا فرزند عمران خان جس نے 22 سال جدوجہد کی وہ وزیراعظم منتخب ہوا ہے، ہماری جدوجہد کرپشن کے خلاف تھی اور ہم اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2018 00:04

آج کا دن پوری قوم کے لئے خوشی کا دن ہے‘قوم کا فرزند عمران خان جس نے 22 سال جدوجہد کی وہ وزیراعظم منتخب ہوا ہے، ہماری جدوجہد کرپشن کے خلاف تھی اور ہم اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج کا دن پوری قوم کے لئے خوشی کا دن ہے کہ قوم کا فرزند عمران خان جس نے 22 سال جدوجہد کی، وہ وزیراعظم منتخب ہوا ہے، ہماری جدوجہد کرپشن کے خلاف تھی اور ہم اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن نے جس ذلت آمیز رویئے کا مظاہرہ کیا وہ قابل مذمت ہے، اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کی ایماء پر عمران خان کے سامنے نعرے لگائے جس کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عمران خان پیر کی شام قوم سے ایک بڑا خطاب کریں گے، آج کا خطاب اسمبلی میں شکریہ کے لئے تھا۔

(جاری ہے)

عمران کے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پاکستان کے ایک سنہری دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی، فضول خرچی مکمل ختم ہو گی جس کا اعلان عمران خان نے کر دیا ہے۔ حلف برداری کے بعد عمران خان ایک چھوٹے گھر میں منتقل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کھڑی کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، لاہور گورنر ہائوس پبلک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ مری گورنر ہائوس جس کے بارے میں مشہور ہے کہ اسے سونے کے پانی سے نواز شریف نے مزئین کرایا ہے اسے بھی ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف قوم کے لیڈر ہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کے لیڈر ہیں اور پوری دنیا کے دیگر ممالک بھی نہ صرف نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ وہ بھی عمران خان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں