ایم کیو ایم سمت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پرویز خٹک

ہفتہ 18 اگست 2018 00:09

ایم کیو ایم سمت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پرویز خٹک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، ملک کو چوری سے آزادی دلائیں گے اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وزارت دیں یا نہ دیں، میرے نزدیک وزارت اہمیت نہیں رکھتی ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے وزارت عظمی کے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہ دے کر اچھا کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے نظام کو بدلنا ہے، چوروں سے ملک کی جان چھڑائیں گے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لائیں گے اور چوروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے اور ملک کو ان سے آزادی دلائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں