سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کی ایوان صدر میں آرمی چیف سے ملاقات

نوجوت سھدو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصافحہ کیا اور ان سے گلے بھی ملے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 09:57

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کی ایوان صدر میں آرمی چیف سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہو گی۔ جس کے لیے ملکی اور غیر ملکی مہمان ایوان صدر میں پہنچ گئے ہیں، ایوان صدر میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، پارلیمانی رہنما،عمران خان کے قریبی دوست، اور پاکستان تحریک انصاف کور گروپ کے اراکین موجود ہیں۔ایوان صدر میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصافحہ کیا جس کے بعد ان سے گلے بھی ملے اور کچھ دیر تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کرتے رہے۔
نوجوت سنگھ سدھو ا پاکستان کے آرمی چیف سے مصافحہ اور بغل گیر ہونا بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارتی میڈیا نے اپنے ہی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوت سنگ سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس کے بعد وہ گذشتہ روز پاکستان آئے۔ دوسری جانب عمران خان ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری سے پہلے ایوان صدر میں قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گے۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔ جس کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں