عمران خان کی شیروانی پر جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے رد عمل آگیا

ٹویٹر پر عمران خان کی شیروانی والی تصویر ٹویٹر پر شئیر کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 11:27

عمران خان کی شیروانی پر جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے رد عمل آگیا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم عمران خان نے آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ عمران خان نے تقریب حلف برداری کے لیے شیروانی زیب تن کی۔ شیروانی میں ملبوس عمران خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ عمران خان کی یہ تصویر دیکھ کر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ان آفیشل اکاؤنٹ سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں عمران خان کی تصویر شئیر کی گئی اور ساتھ لکھا کہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

عمران خان کے ایوان صدر پہنچنے پر بھی اسی کاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ منتخب وزیر اعظم ایوان صدر پہنچ گئے ہیں ، صدر مملکت ممنون حسین عمران خان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بھی ایوان صدر میں موجود ہیں۔

جمائمہ کے ان ٹویٹس نے سب کی توجہ تو حاصل کر لی کسی صارف نے بھی اس بات پر دھیان ہی نہیں دیا کہ یہ جمائما گولڈ استمھ کا آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے ، دوسری جانب جمائمہ گولڈ استمھ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایسا کوئی ٹویٹ بھی موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جمائما گولڈ اسمتھ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹر پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دونوں بیٹے بہت افسردہ ہیں،وہ اپنے والد کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہش مند تھے، لیکن عمران خان نے انہیں پاکستان آنے سے روک دیا۔ جمائما خان کے اس ٹویٹر پیغام پر نہ صرف مہر تارڑ بلکہ دیگر پاکستانی صارفین نے بھی افسردگی کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کو اپنے دونوں بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں شرکت سے نہیں روکنا چاہئیے تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں