تاریخی لمحے پر دعوت میری لیے بڑے مان کی بات ہے ،ْبھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،

عمران خان کی حکومت اس ملک کا امیج اور مثبت تاثر دنیا میں بہتربنائے گی ،ْ گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2018 13:35

تاریخی لمحے پر دعوت میری لیے بڑے مان کی بات ہے ،ْبھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے ایوان صدرآمد پر کہا کہ عمران خان سے امید اور آس ہے، اس تاریخی لمحے پر دعوت میری لیے بڑے مان کی بات ہے۔

(جاری ہے)

نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف بر داری تقریب میں شرکت کے موقع پر بھارتی کرکٹر نے کہا کہ لوگوں کو جوڑنے والوں کو عزت ملتی ہے اورہم جوڑنیوالے ہیں ، عمران خان کی حکومت اس ملک کا امیج اور مثبت تاثر دنیا میں بہتربنائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں