وزیراعظم عمران خان نے برسوں سے چلی آ رہی روایت توڑ دی

عمران خان نے حلف برداری کے لیے آنے پر صدر مملکت سے مصافحہ نہیں کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 13:46

وزیراعظم عمران خان نے برسوں سے چلی آ رہی روایت توڑ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا ۔ عمران خان سے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف صدر مملکت ممنون حسین نے لیا۔ عمران خان حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر پہنچے اور اپنے عہدے کا حلف لیا۔ لیکن ایک بات جو سب کو ناگوار گزری وہ یہ کہ عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد صدر مملکت سے مصافحہ نہیں کیا۔

صدر مملکت سے مصافحہ نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اور انٹربیٹ صارفین نے اس موضوع پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جتنے بھی وزرائے اعظم نے حلف اُٹھائے ، انہوں نے صدر مملکت سے مصافحہ ضرور کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی حلف اُٹھانے کے بعد سابق صدر آصف علہی زرداری سے ہاتھ ملایا تھا تو پھر عمران خان نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے لیے کھڑے وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگوئج پر بھی کاگی باتیں ہو رہی ہیں ۔

حلف اُٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کئی بار اٹکے اور الفاظ کی ادائیگی میں انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر ٹویٹر صارفین نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے لیے یہ لمحہ بہت بڑا تھا اور بلا شُبہ وہ اس وقت بہت جذباتی ہوں گے یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو اُردو پڑھنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ٹویٹر صارف نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی کلاس میں سب کے سامنے نہیں بول سکتے وہ بھی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں اٹکنے پر بات کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ پرچی سے دیکھ کر نہیں پڑھ سکتے، اور یہ کہ کوئی ان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔
ٹویٹر صارف نے لکھا کہ کسی کے پیچھے پیچھے پڑھنا عمران خان کے اسٹینڈرڈ کے برعکس ہے۔

اور اُردو بولنا عمران خان کے لیے ایک چیلنج تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بالآخر عمران خان اور صدر ممنون حسین کا اسکیچ سچ ثابت ہو گیا اور آج عمران خان سے صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ جس کے بعد آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں