عمران کا نائب کپتان ہوں ،ْ

وہ جانتے ہیں مجھے کیا کردار دینا ہے ،ْشاہ محمود قریشی

ہفتہ 18 اگست 2018 14:51

عمران کا نائب کپتان ہوں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا، تبدیلی کیلئے عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتریں، میرا نظریہ تھا عمران خان کا ساتھ دو اور تبدیلی قافلے میں شامل ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی آئی اور عمران خان آج وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں، ہمیشہ کہا عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں