عمران خان قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے ،ْسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی

ہفتہ 18 اگست 2018 14:57

عمران خان قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے ،ْسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ بھی ہے اور وژن بھی، وہ مسائل حل کرنے کیلئے عملدرآمد بھی کریں گے، امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی ،ْوزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، اس موقع پر انہوںنے کہا کہ عمران خان کی سوچ بھی ہے، وژن بھی ہے اور وہ مسائل حل کرنے کیلئے عملدرآمد بھی کریں گے۔ امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم نے قانون سازی کیلئے پرامن ماحول دینا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں