عمران خان کا وزیر اعظم ہائوس میں پہلا دن،

سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:51

عمران خان کا وزیر اعظم ہائوس میں پہلا دن،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد اعظم کو نیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی سہیل عامر جو کہ 22 گریڈ کے افسر ہیں وزیر اعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد سہیل عامر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے محمد اعظم کو سیکرٹری وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد اعظم اس سے قبل چیف سیکرٹری کے پی کے اور سفران میں وزارت ایڈیشنل سیکرٹری تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں