نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے دونوں بیٹوں اور چاروں بہنوں کو تقریب میں مدعو نہیں کیا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:51

نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے دونوں بیٹوں اور چاروں بہنوں کو تقریب میں مدعو نہیں کیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری میں اپنے دونوں بیٹوں اور چاروں بہنوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کے روز جب ایوان صدر میں عمران خان کی حلف برداری تقریب میں ان کے دونوں بیٹے قاسم خان اور سلمان خان تقریب میں دکھائی نہیں دیئے کیونکہ عمران خان نے خود دونوں بیٹوں کو منع کر دیا تھا جس کے بارے میں ان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ قاسم خان اور سلمان خان تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے منع کر دیا اس کے علاوہ عمران خان کی چاروں بہنیں بھی ان سے ناراض ہیں ۔

حلیمہ خان ، عظمہ خان ، روبینا خان اور نورین خان نیازی خان کا کہنا تھا کہ انہیں تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں