وزیر اعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر مملکت کیلئے نامزد کر دیا

پارٹی مشاورت کے بعد عارف علوی کی نامزدگی ہوئی ،فواد کا ٹوئٹ

ہفتہ 18 اگست 2018 16:59

وزیر اعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر مملکت کیلئے نامزد کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے این ای247 سے کامیاب ہونے والے عارف علوی کو ملک کا صدر نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے باقاعدہ طورپر عارف علوی کو امیدوار نامزد کردیا ہے،یہ نامزدگی گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد کی گئی ۔

عارف علوی این اے 247کراچی سے عام انتخابات 2018ء میں ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عارف علوی29جولائی 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ ایشیا پیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں،اس کے علاوہ عارف علوی نے پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے 1997ء میں انتخابات میں حصہ لیا اور2002ء کے انتخابات میں PS 90میں حصہ لیا،جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آخری کار2013ء کے انتخابات میں عارف علوی این ای250کراچی سے پہلی بار ایم این اے منتخب ہوکر قومی اسمبلی آئے اور2006ء سے 2013ء تک پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رہے اور 2016ء سے ابتک عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر رہے،یاد رہے کہ صدر ممنون حسین ستمبر میں ریٹائر ہورہے ہیں اور 4ستمبر کو الیکشن کمیشن نے بھی صدارتی الیکشن کا اعلان کردیا ہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں