نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دیکر ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی،عمران خان

ملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ ،نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائیگا، وزیراعظم کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں، بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد سے گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2018 18:30

نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دیکر ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دے کر ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی، ملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سے ہفتہ کو پاکستان کرکٹ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور بھارت کے مشہور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آپ کے انتخاب سے جہاں عوام کی امنگوں کی تکمیل ہوئی ہے وہاں امید کی نئی لہر جاگی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے وفد کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دے کر ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں