میرا کام پوراہوگیا،21تاریخ کوملک سے باہر جا رہاہوں،جہانگیر ترین

ہفتہ 18 اگست 2018 20:02

میرا کام پوراہوگیا،21تاریخ کوملک سے باہر جا رہاہوں،جہانگیر ترین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میر ا کام پور ا ہو گیا ہے اور اب 21تاریخ سے ملک سے باہر جا رہا ہوں وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ کو ہونیوالی تقریب حلف برداری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن بڑا تاریخی دن تھا ،عمران خان نے 22سال انتھک محنت کی صحافی کے سوال ’’آپ مستقبل میں کیا کردار ادا کریں گے ‘‘کے جواب جہانگیر ترین جذباتی ہو گئے اور ان کا کہناتھاکہ میرا کوئی کردار نہیں مشن تھا جو پوراہوگیا،جہانگیرترین نے کہا کہ میرا کام پوراہوگیا،21تاریخ کوملک سے باہر جا رہاہوں،اب میں اپنا کاروبار سنبھالوں گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 100 دن کا پلان تیارہے،مجھے اعتمادہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان بنائے گی ،ہم سب کی نیتیں صاف ہیں میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے، مجھے اتنی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے اور سب ملکر ملک کی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے، پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں