پرویز مشرف کو پاکستان کی صدارت سے مستعفی ہوئے 10برس بیت گئے

ہفتہ 18 اگست 2018 20:07

پرویز مشرف کو پاکستان کی صدارت سے مستعفی ہوئے 10برس بیت گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) 18اگست 2018ء ! سابق صدرجنرل (ر ) پرویز مشرف کو پاکستان کی صدارت سے مستعفی ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں۔پاکستان کے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے (18اگست 2008ء ) کے روز پاکستانی قوم سے خطاب کیا تھا اس دوران انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے 9سال پر محیط اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

صدر مشرف نے چار برس قبل اپنے خطا ب میں دکھی دل کے ساتھ اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرنے کا اعلان کیاجنرل(ر) پرویز مشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد آئین کے تحت سینٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد آزادنہ انتخابات کروائے گئے۔ 18اگست2018ء کو سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کو اقتدار سے علیحدہ ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں