سابق صدر آصف زرداری کا غلام مجتبیٰ اسران اور الطاف رند کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحومین پارٹی کا اثاثہ تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، بیان

ہفتہ 18 اگست 2018 20:20

سابق صدر آصف زرداری کا غلام مجتبیٰ اسران اور الطاف رند کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لاڑکانہ سے سابق رکن سندھ اسمبلی غلام مجتبیٰ اسران اور سانگھڑ سے سابق ایم پی اے الطاف رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ غلام مجتبیٰ اسران کی پارٹی کے لئے خدمات اور بھٹو خاندان سے وفاداری کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجتبیٰ اسران جیسے پارٹی کارکن پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھے ان کا انتقال پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مجتبیٰ اسران کے کاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق صدر نے سانگھڑ سے سابق ایم پی اے الطاف رند کے انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الطاف رند پارٹی کا بہادر اور جانثار کارکن تھا۔ ان کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سابق صدر نے مرحوم الطاف رند کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں