اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

اس کے بعد سابق صدر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 20:03

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے حلف اُٹھا لیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔

تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔اسی وقت جب عمران خان بطور وزیر اعظم ایوان صدر میں حلف اٹھا رہے تھے کہ سابق صدر آصف عدالتوں میں اپنی ضمانت کروا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جب وہ عدالت سے باہر نکل رہے تھے ۔

ان کےساتھ کی صاحبزادی آصفہ بھٹو انکو سہارا دے کر باہر لارہی تھیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے عدالت سے نکلتے ہوئے سابق صدر کو کہا کہ آج بڑے عرصے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے ،کچھ ہمارے ساتھ بھی گپ شپ لگا لیں۔جس پر سابق صدر نے اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے کہ کیا گپ شپ کرنی ہے۔اس پر صحافی نے پوچھا کہ آج عمران خان ایوان صدرمیں وزیر اعظم کا حلف اٹھارہے ہیں اور آپ سابق صدر ہوتے ہوئے بھی یہاں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں جس پر آصف زرادری نے مسکرا کر بڑا ذو معنی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔اس کے بعد سابق صدر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے۔یاد رہے کہ آج جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں