کرکٹ کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں، موجودہ نظام کے ساتھ کرکٹ میں بہتری نا ممکن ہے، عمران خان

لیجنڈ کرکٹرز سے کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات پر مشاورت کی جائے گی اور ان سے تجاویز بھی لیں گے ، وزیراعظم سے 1992 ء کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات

ہفتہ 18 اگست 2018 21:05

کرکٹ کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں، موجودہ نظام کے ساتھ کرکٹ میں بہتری نا ممکن ہے، عمران خان
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان سے 1992 ء کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے ، عمران خان نے کہا کہ سابق لیجنڈ کرکٹرز سے کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات پر مشاورت کی جائے گی اور ان سے تجاویز بھی لیں گے میںکرکٹ کے ڈھانچے میںانقلابی تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں لیکن موجودہ نظام کے ساتھ کرکٹ میں بہتری نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم سے ملاقات کی ، عمران خان نے کہا کہ سابق لیجنڈ کرکٹرز سے کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات پر مشاورت کی جائے گی اورا ن سے تجاویز بھی لیں گے میں کرکٹ کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں موجودہ نظام کے ساتھ کرکٹ میں بہتری نا ممکن ہے کرکٹ بورڈ میں سابق کرکٹرز کو زمہ داریاں دی جائیں گی عمران خان سے ملاقات میں جاوید میانداد ، وسیم اکرم، ذاکر خان ، انظمام الحق ، وقار یونس ، معین خان، عاقب جاوید، عبدالقادر ، مدثر نذر اور رمیز راجہ شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں