وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفس سیکرٹری سہیل عامر کو تبدیل کردیا، گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری ایف آر اعظم خان سیکرٹری تعینات

نظام حکومت کو عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے استعمال کیاجائے، حکومتی امور کی انجام دہی میں خوداحتساب کے عمل کو مدنظر رکھنا ہوگا، عمران خان کی اعلی افسران کو ہدایت

ہفتہ 18 اگست 2018 21:26

وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفس سیکرٹری سہیل عامر کو تبدیل کردیا، گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری ایف آر اعظم خان سیکرٹری تعینات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اعلی افسران کو ہدایت کی ہے کہ نظام حکومت کو عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے استعمال کیاجائے، حکومتی امور کی انجام دہی میں خوداحتساب کے عمل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ہفتہ کو وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس کا دورہ کیا جہاں سینئر بیوروکریسی اوراعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں حکومتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں انتظامات سنبھالتے ہوئے وزیراعظم آفس سیکرٹری سہیل عامر کو فوری تبدیل کئے جانے کی ہدایات جاری کئے، ان کی جگہ گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹری ایف آر اعظم خان کو وزیراعظم کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اور گریڈ 22 کے سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیکرٹریز اور سینئرحکام سے گفتگو میں واضح کیاکہ وزیراعظم آفس کے تمام امور میں بروقت تکمیل اور سادگی کو شعار بنایا جائے،کسی بھی سطح پرکوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں