چیئرمین نیب کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا،پولش سیاح ایوا زیوبک

پاکستان کے سیاحتی انڈسٹری کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں،گرین اسکارڈ ماحولیات سے متعلق پاکستان میں سافٹ امیج پر کام کر رہی ہے، پی آئی اے طیارے میں ’’کی کی چیلنج‘‘ کرنیوالی خاتون کی پریس کانفرنس

ہفتہ 18 اگست 2018 22:27

چیئرمین نیب کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا،پولش سیاح ایوا زیوبک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پی آئی اے کے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش سیاح ایوا زو بک نے چیئرمین نیب کے نوٹس کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ یہ خبر غلط ہے چیئرمین نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا،پاکستان کے سیاحتی انڈسٹری کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں،گرین اسکارڈ ماحولیات سے متعلق پاکستان میں سافٹ امیج پر کام کر رہی ہے۔

پی آئی اے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش سیاح ایوا زیوبک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس اپنے آپ کو کلیئر کرنے کے لیے کی ہے،آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ہوں، مشن مختلف جگہوں کودریافت کرنا ہے،پی آئی اے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے مجھے مشہورکی کی چیلنج کرنے کا کہا،چیئرمین نیب کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ایوا زو بک نے کہا کہ گرین اسکارڈ ماحولیات سے متعلق پاکستان میں سافٹ امیج پر کام کر رہی ہے، میں گرین اسکارڈکے ساتھ کام کر رہی ہوں اورمستقبل میں بھی کروں گی،جس جہاز میں چیلنج کیاوہ تربیتی مقاصد کے لیے جہاز کا ماڈل تھا،میری نیت پاکستانی جھنڈے کوعزت دینے اور آزادی کی خوشیاں منانے کی تھی، میں پھر کہنا چاہتی ہوں کہ اگر کسی کو برا لگا تو میں اس پر معافی مانگتی ہوں،میں پاکستان کے لیے سیاحتی انڈسٹری کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں،سوشل میڈیاکے ذریعے لوگوں کومختلف جگہوں سے متعلق پتالگتا ہے، میں آیندہ آنیوالوں دنوں میں پاکستان میں ٹریول شوکرنا چاہتی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں