20سال پرانے مقدمے کو سامنے لا کر میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

ْ اس مقدمہ میں عدالت سے بری ہو چکے ہیں،تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

20سال پرانے مقدمے کو سامنے لا کر میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 20 سال پرانے مقدمے کو سامنے لا کر میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اس مقدمہ میں عدالت سے بری ہو چکے ہیں،تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ایک مقدمہ میں میرا نام ڈالا گیا تھا یہ معاملہ ہو چکا عمران خان سے ملاقات میں اس کا ذکر نہیں ہوا مقدمہ میں عدالت سے بری ہوئے ہیں یہ 20 سال پرانی بات ہے انہوں نے کہا کہ دیت میں نے انہیں دی تھی ہم نے اس مقدمہ میں راضی نامہ کروایا تھا یہ جھوٹی ایف آئی آر تھی جس میں ہم عدالت سے بری ہو چکے ہیں میرے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں