وزیراعظم عمران احمد خان نیازی سے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مشہور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد کی ملاقات

ہفتہ 18 اگست 2018 23:04

وزیراعظم عمران احمد خان نیازی سے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مشہور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران احمد خان نیازی سے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مشہور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے انتخاب سے جہاں عوام کی امنگوں کی تکمیل ہوئی ہے وہاں عوام میں امید کی نئی لہر جاگی ہے۔

وزیراعظم نے وفد کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لانے کے لئے سابقہ کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دے کر ہر شعبہ میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں