وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کے نام کا عندیہ دے دیا

سابق قومی کرکٹرز اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، احسان مانی کو پی سی بی چئیرمین بنانے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اگست 2018 20:51

وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کے نام کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کے نام کا عندیہ دے دیا، سابق قومی کرکٹرز اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، احسان مانی کو پی سی بی چئیرمین بنانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سربراہ تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر سابق قومی کرکٹرز نے عمران خان سے کرکٹ کے معاملات میں بہتری سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر سابق قومی کرکٹرز سے مشاورت کرنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ اور کرکٹ بورڈ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کی تبدیلی سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں ایک سے دو ماہ کئے دوران کی جائیں گی۔ اس موقع پر جب نوجت سنگھ سدھو نے عمران خان سے پوچھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین کون ہوگا، تو اس سوال پر وزیراعظم عمران خان نے مسکرا کر سابق چئیرمین آئی سی سی احسان مانی کی جانب دیکھا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز میں نجم سیٹھی کو برطرف کرکے احسان مانی کو پی سی بی کا چئیرمین بنا دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں