وفاق کے بعد سندھ میں بھی سادگی کا رحجان

وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کی تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 21:15

وفاق کے بعد سندھ میں بھی سادگی کا رحجان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) :وفاق کے بعد سندھ میں بھی سادگی کا رحجان فروغ پانے لگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کی تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔

تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔اس موقع پر تقریب میں آئے مہمانوں کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایوان صدر نے حلف برداری کی تقریب میں آنے والے مہانوں کی ضیافت کے لیے 9 ڈشزتجویز کی گئیں تھیں لیکن عمران خان نے منع کردیا اور کہا کہ آنے والے مہمانوں کی صرف پانی سے تواضع کی جائے تاہم ایوان صدر کے پر زور اصرار پر عمران خان چائے اور بسکٹ پر راضی ہوئے ۔

دوسری جانب آج ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی حلف اٹھایا۔قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے حلف لیا ۔اس موقع پر بھی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کی تواضع کے لیے مختلف کھانے بنانے کا منصوبہ تھا۔مختلف ڈشز میں مچھلی،ریشمی کباب،گلاب جامن اور دیگر کھانے شامل تھے۔تاہم میڈیا نے اس بات کو اٹھایا تو انتظامیہ نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور یوں اپنی شاہ خرچیوں کے لیے شہرت رکھنے والی پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کی چائے بسکٹ سے تواضع کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں