پاکستان سے دلی محبت ہے،پاکستان آنے کا اصل مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے،آنے والے دنوں میں پاکستان میں ٹریول شو منعقد کر نا چاہتی ہوں، جس کا مقصد پوری دنیاکے لوگوں کوپاکستان کے متعلق مثبت پیغام دیناہے،غیر ملکی خاتون ایوا زوبیک کی پریس کانفرنس

ہفتہ 18 اگست 2018 23:47

پاکستان سے دلی محبت ہے،پاکستان آنے کا اصل مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے،آنے والے دنوں میں پاکستان میں ٹریول شو منعقد کر نا چاہتی ہوں، جس کا مقصد پوری دنیاکے لوگوں کوپاکستان کے متعلق مثبت پیغام دیناہے،غیر ملکی خاتون ایوا زوبیک کی پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارہ کے ساتھ متنازعہ ویڈیو میں نظر آنے والی غیر ملکی خاتون ایوا زوبیک نے کہا ہے کہ پاکستان سے دلی محبت ہے، پاکستان آنے کا اصل مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ٹریول شو منعقد کر نا چاہتی ہوں، جس کا مقصد پوری دنیاکے لوگوں کوپاکستا ن کے متعلق مثبت پیغام دیناہے،ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون ایوا زو بیک نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں پی آئی اے کا جہازاصلی نہیں بلکہ ایک ڈیمو جہاز تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا اصل مقصد یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا ہے اور بیرونی ممالک کے سیاحو ں کی پاکستان سے متعلق منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کرناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا خوبصور ت ملک ہے، ہنزہ، سکردو، گلگت، ناران اور کاغان جیسے خوبصورت مقامات پر گئی ہوں۔ ایوا زو بیک نے کہا کہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا کی ایک بڑی ٹیم ہے جو پاکستان کے مختلف مقامات کی ویڈیوز، تصاویر بنا کر دنیاکو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح آپ پاکستا ن آسکتے ہیں اور یہاں کے خوبصورت مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھو ں کی تعدا دمیں پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ ایوا زو بیک نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں سمیت مختلف علاقائی تنظیموں کو ساتھ لیکر اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کی خوبصورتی سے متعلق معلومات کی فراہمی کا کام کر رہی ہوں۔ ایوازو بیک نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے لاکھوں فالورز ہیں،ایک دو ہفتوں میں پاکستان میں ایک ٹریول شو منعقد کر نا چاہتی ہوں۔

جس کا مقصدپاکستا ن کا سافٹ امیج دنیا کو دکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ہے اور میری نیت پاکستانی جھنڈے کو عزت دینے اوریوم آزادی کی خوشیاں منانے کی تھی۔ ایوا زو بیک نے کہا کہ پی آئی اے کی ملازم نہیں ہوں ویڈیو بنانے کے لئے پی آئی اے نے انہیں ہائیرکیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ کیلئے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر کو ختم کرنا ہوگا، سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات کہ فراہمی بھی اہم ہے اور بعض علاقوں میں انفراسٹکچرز پر زیادہ توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں