پیپلز پارٹی نے صدر مملکت کے لیے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا

ان کے لیے لابنگ کرنے کے لیے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنادی

اتوار 19 اگست 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے لیے لابنگ کرنے کے لیے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنادی گئی۔ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن)اور دیگر اتحادیوں سے رابطہ کرے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں