تیز رفتار گاڑی چلانے پر سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو 750 روپے کا چالان

اتوار 19 اگست 2018 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو موٹروے پر راوی مین پلازہ پر ٹریفک آفیسر نے تیز رفتاری کے باعث چالان کردیا،اس موقع پر خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی میٹنگز کے لیے جا رہا تھا،میٹنگز سی لیٹ ہونے کی وجہ سے اضافی سپیڈ پر سفر کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کو اوور سپیڈ پر 750 روپے کا چالان کیا گیا جبکہ یہ چلان بریفنگ آفیسر ذیشان خالد کی جانب سے کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں