اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسردار عثمان بزردار کو وزیراعلیٰ پنجاب اور جام میر کمال کو وزیراعلیٰ ..

سردار عثمان بزردار کو وزیراعلیٰ پنجاب اور جام میر کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2018ء)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روزسردار عثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب اور جام میرکمال خان کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک بادندیتے ہوئے کہا ہے کہ جام میر کمال خان بلوچستان کی عوام کے مسائل کو زیادہ بہتر جانتے ہیں اٴْن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونا بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مثبت عمل ہو گا،جام میر کمال خان کا شمار اٴْن چندسلجھے ہوئے سیاسی بصیرت کے حامل سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کی قیادت میں بلوچستان کے مسائل حل ہونگے ۔

(خبر جاری ہے)

اسد قیصرنے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان بے شمارقدرتی وسائل سے مالا مال ہے جام میر کمال کی قیادت میں بلوچستان کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے،سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب تر قی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گااور درپیش چیلنجوں کا خاتمہ ہوگا ،سردار عثمان بزدار پنجاب کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلین نے مزید کہا کہ سردار عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا،عمرا ن خان نے عثمان بزدار کا انتخاب ایک ایسے علاقے سے کیا ہے جس کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں