وزیراعظم عمران خان ساڑھے9 بجے قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں حکومتی حکمت عملی، پالیسی، احتسابی عمل، خارجہ پالیسی سمیت 100روزہ پلان پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 اگست 2018 20:55

وزیراعظم عمران خان ساڑھے9 بجے قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان ساڑھے 9بجے قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم اپنے خطاب میں حکومتی حکمت عملی، پالیسی ،احتسابی عمل سمیت 100روزہ پلان پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔عمران خان قوم سے خطاب ریکارڈ کروانے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اپنا پہلا خطاب ریکارڈ کروائیں گے ۔وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے خطاب میں حکومتی امور پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں وفاقی کابینہ کے ناموں سمیت حکومتی حکمت عملی ، عوامی منصوبوں سے متعلق حکومتی پالیسی ، کرپٹ افراد کیخلاف احتساب سمیت پہلے 100روزہ پروگرام کے بارے قوم کواعتما د میں لیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے سو روزہ پروگرام میں بیورو کریسی کو سیاست سے پاک کرنا، اداروں میں میرٹ لانا، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا، اورایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا شامل ہے۔ اسی طرح عمران خان اپنے خطاب میں خارجہ پالیسی سے متعلق بھی بیان دیں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے روایتی خطاب نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم کا خطاب بالکل غیرروایتی اور فی البدیہہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا۔ اتحادیوں کو بھی شرکت کی دعوت ،سینٹ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔ صدارتی انتخابات اور دیگر اہم معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو فون کرکے مبارکباد بھی پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں