ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری

وزراء سے صدر ممنون حسین نے حلف لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر اگست 10:17

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2018ء) وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل وزراء  نے حلف اُٹھا لیا۔انتقال اقتدار کے بعد اگلا مرحلہ وزرا کے قلمدان کا ہے جس کے لیے عمران خان کی 16 رکنی کابینہ آج حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر ممنون حسین وزرا سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ میں شامل فروغ نسیم کو وزارت قانون و انصاف، اسد عمر کو وزارت خزانہ، پرویز خٹک کو وزارت دفاع، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے ، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات اور غلام سرور خان کو وزارت پیٹرولیم ڈویژن کا قلمدان دیا گیا ہے۔اسی طرح طارق بشیر چیمہ کو وزارت ریاستی سرحدی امور (سیفران) ، نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن، شفقت محمود کو فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری، زبیدہ جلال کو وزارت دفاعی پیداوار، شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments