اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسولہ رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان ..

سولہ رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ سادہ و پروقار تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا , تقریب میں وزیراعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، نامزد گورنر سندھ عمراں اسماعیل، نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور، سیاسی رہنمائوں، ارکان پارلیمان اور سینئر حکام کی شرکت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) سولہ رکنی وفاقی کابینہ نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،نامزد گورنر سندھ عمراں اسماعیل، نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور، سیاسی رہنمائوں، ارکان پارلیمان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

(خبر جاری ہے)

حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں مخدوم شاہ محمود قریشی (خارجہ امور)، پرویز خٹک (دفاع)، اسد عمر (خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور)، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا (بین الصوبائی رابطہ)، شیخ رشید احمد (ریلوی)، خالد مقبول صدیقی (انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات)، شفقت محمود (وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ)، فواد احمد (اطلاعات و نشریات)، زبیدہ جلال (دفاعی پیداوار)، غلام سرور خان (پٹرولیم و قدرتی وسائل)، ڈاکٹر شیریں مزاری (انسانی حقوق)، نور الحق قادری (مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی)، چوہدری طارق بشیر چیمہ (ریاستیں و سرحدی علاقہ جات)، سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم (قانون و انصاف)، عامر محمود کیانی (قومی صحت، خدمات، ریگولیشن و کوآرڈینیشن)، خسرو بختیار شامل ہیں جبکہ محمد شہزاد ارباب کو اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق دائود کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور ظہیر الدین بابر اعوان کو پارلیمانی امور کے مشیر کے طور مقرر کیا گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں