غداری کیس ،ْپرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ عدالت طلب

پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ،ْ باوجود ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،ْعدالت مؤکل ٹرائل میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،ْ سیکیورٹی فراہم کی جائے ،ْ وکیل

پیر اگست 14:21

غداری کیس ،ْپرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ عدالت طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود سابق صدر پرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر محمد نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، باوجود ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔اس پر پرویز مشرف کیوکیل اختر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل ٹرائل میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،ْ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔عدالت نے سابق صدر کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کی342 کے بیان سے متعلق سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments