صدارتی امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،

پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء 27 اگست، پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

پیر 20 اگست 2018 14:37

صدارتی امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراء کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں