کموڈور جاوید اقبال کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پیر 20 اگست 2018 14:49

کموڈور جاوید اقبال کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وہ پاک بحریہ میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ریئر ایڈمرل جاویداقبال پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور امریکا کے نیول اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں ،ْانہیں غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں