خبردار!ْ ریلوے میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کروں گا

ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جا سکتا ہے،ادارے میں کرپشن کو تمام درجات پر ختم کیا جائے گا، نو منتخب وزیر ریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 15:16

خبردار!ْ ریلوے میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کروں گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2018ء) نو منتخب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے کھولنا چاہئیے۔مال گاڑیوں کی تعداد ڈبل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جا سکتا ہے،ادارے میں کرپشن کو تمام درجات پر ختم کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ریلوے میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل وزراء نے آج حلف اُٹھا لیا۔انتقال اقتدار کے بعد اگلا مرحلہ وزرا کے قلمدان کا ہے جس کے لیے عمران خان کی 16 رکنی کابینہ آج حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر ممنون حسین وزرا سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے۔جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظمعمران خان اپنی معاشی ، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ میں شامل فروغ نسیم کو وزارت قانون و انصاف، اسد عمر کو وزارت خزانہ، پرویز خٹک کو وزارت دفاع، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے ، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات اور غلام سرور خان کو وزارت پیٹرولیم ڈویژن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسی طرح طارق بشیر چیمہ کو وزارت ریاستی سرحدی امور (سیفران) ، نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن، شفقت محمود کو فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری، زبیدہ جلال کو وزارت دفاعی پیداوار، شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں