الیکشن کمیشن کی نادرا کو ووٹنگ کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت

نادرا کو تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی گئی جو یکم تا 15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت

پیر 20 اگست 2018 16:05

الیکشن کمیشن کی نادرا کو ووٹنگ کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کیلئے نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دیدی۔الیکشن کمیشن آفس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیرصدارت ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ پر اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق نادرا کو تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی گئی جو یکم تا 15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی پلاننگ کرلی گئی ہے ،ْ رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں