نامزد صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی 21 سال پُرانی تصویر شئیر کر دی

میں نے یہ تصویر 21 سال قبل بنائی۔ نامزد صدر مملکت عارف علوی کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اگست 2018 16:33

نامزد صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی 21 سال پُرانی تصویر شئیر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی 21 سال پہلے کی ایک تصویر شئیر کر دی جو عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کی عکاس ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ میں نے یہ تصویر 21 سال قبل اپنی چارپائی پر لیٹے ہوئے کھینچی تھی۔

یہ تصویر 1997ء کے دور کی ہے جب ہم ننگرپارکر میں کھُلے آسمان تلے سوئے تھے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ سفر طویل اور دشوار گزار تھا لیکن عمران خان کے جذبے کے آگے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی اور یہ بات پورا پاکستان جانتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر گذشتہ روز کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

اس تصویر کو معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر جو صدر پاکستان نے کھینچی۔

اس تصویر کو دیکھ کر صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی سادگی کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی اس ملک کا پیسہ بچا سکتے ہیں اور اس ملک کی عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کی نمایاں کامیابی کے بعد عمران خان نے اپنے پہلی پالیسی خطاب میں بھی پاکستانی عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ کسی صورت بھی عوام کے پیسوں کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔

جبکہ گذشتہ روز بھی بحیثیت وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے عوام سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے خرچے کم کریں گے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا اور کوئی فضول خرچی نہیں کی جائے گی۔ عمران خان کے اس خطاب کو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی خوب سراہا اور وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں